• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدیجہ صدیقی حملہ کیس، ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Khadija Siddiqui Attack Case The Accused Was Sentenced To 7 Years In Prison

لاہور کی مقامی عدالت میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان نے ملزم شاہ حسین کے خلاف کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خدیجہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے موت کے منہ سے نکالا ہے، کیس میں جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا میں ان سب کی شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ خدیجہ نے اس موقع پر جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں اس معاملے کو اٹھا کر بہتر انداز میں پیش کیا۔

اس سے قبل مقدمہ پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ27 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ریس کورس میں دن دیہا ڑے 32 سالہ خدیجہ پر تیز دھا ر آ لے سے گردن پر 23 وار اس وقت کیے گئے تھے جب وہ اپنی چھو ٹی بہن کو اسکول لینے گئی تھی۔

تازہ ترین