• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب بڑوں سے شروع ہونا چاہئے، سراج الحق

Accountability Should Begin With Elders Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پہلی بار قانون اور عدالتی نظام نے کسی بڑے کو آنکھیں دکھائی ہیں، احتساب چھوٹوں سے نہیں بڑوں سے شروع ہونا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن مینڈیٹ کو چیلنج نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا آغاز ہو چکا ہے اس کو جاری رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پر ہر قسم کا مافیا مسلط ہے۔ غریب آدمی باہر مزدوری کرکے پیسہ ملک بھیجتا ہے۔

امیر ظالم یہاں کما کر باہر بھیج دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر سے کراچی تک لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ 5سے 6 ہزار کرپٹ لوگوں کو اڈیالہ جیل بھیجنا ہوگا ۔

 

تازہ ترین