• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی نااہلی میں فوج کا کوئی کردار نہیں، پرویز مشرف

Army Has No Role In Disqualification Of Nawaz Sharif Pervaiz Musharraf

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق کیا گیا ہے، نواز شریف نے پاکستانی عوام سے جھوٹ بولا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔

بھارتی چینل سے گفتگو میںپرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فیصلے پر سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں، فیصلہ میرٹ پر ہوا فوج کا کوئی کردار نہیں۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امداد رک جانے سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جنوبی ایشیا اور پاکستان کے حالات سے پوری طرح آگاہ نہیں، انہیں خطے کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے۔

پرویز مشرف نے مزید کہا کہ کشمیر میں لوگ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت جو کر رہا ہے اس پر بھارت کو شرم آنی چاہیے۔

تازہ ترین