بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سوات کے 2 دہشتگردپنجاب میں داخل ہوگئے،صوبہ بھر میں غلہ منڈیوں، سبزی منڈیوں اوربازاروں کوٹارگٹ کر سکتے ہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ نےسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کےجاری تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد صوبہ بھر میں غلہ منڈیوں، سبزی منڈیوں اوربازاروں کوٹارگٹ بنانےکی منصوبہ بندی کررہےہیں جس کاٹاسک طوفان اورطوراب نامی دہشتگردوں کودیاگیاہے جو سوات کےرہائشی ہیں۔ان حملوں میں مائنز/آئی ای ڈیز استعمال کئے جاسکتےہیں لہٰذاصورتحال کےپیش نظر صوبہ بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔