ملتان( سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں منیر احمد بودلہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، قوم کا مطالبہ ہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سمیت پاناما لیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر 439افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔