راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کے بعض شہری اور کینٹ ایریاز میں ہفتہ کے روز موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا اور نشیبی ایریاز میں پانی جمع ہو گیا۔ جبکہ بعض علاقوں میں موسم بالکل خشک رہا ، ہفتہ کی صبح راجہ بازار ، لیاقت باغ ، آر یہ محلہ ، ڈھوک کھبہ ، کمیٹی چوک انڈر پاس ، راول روڈ ، مریڑ چوک، کچہری چوک ، افشاں کالونی ، ڈھوک چوہدریاں سمیت بعض ملحقہ ایریاز میں تقریباً آدھے گھنٹے کی بارش سے جل تھل ہو گیا اور ان آبادیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ، ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے بتایا کہ شہری آبادیوں سے واسا کا عملہ مشینری اور موٹروں کے ذریعے پانی نکالنے میں مصروف رہا۔