لاہور (تجمل گرمانی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس اتوار کی رات زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہوا جس میں سید خورشید شاہ کو وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا تاہم اس کی باضابطہ منظوری آج اپوزیشن جماعتوں کے ہونے والے اجلاس میں دی جائےگی ۔
اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیا سی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور لاہور کے دو حلقوں این اے 120، پی پی 159کے بارے میں مشارت کیلئے آج سہ پہر3 بجے زرداری ہائوس میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں قمر زمان کائرہ ، ندیم افضل چن، اسلم گل سمیت دیگر صوبائی اور لاہور کے رہنما شرکت کریں گے ۔
بلاول بھٹو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نیئر حسین بخاری،سید خورشید شاہ، اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ، قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ کھوکھر ودیگر شریک ہوئے۔