• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی قومی انقلابی پارٹی کے چیئرمین عاشق ظفر بھٹی کا پارٹی سمیت سرائیکستان ڈیمو کریٹک میں شمولیت کا اعلان

ملتان(سٹا ف رپو ر ٹر) سرائیکی قومی انقلابی پارٹی کے چیئرمین عاشق ظفر بھٹی نےپارٹی سمیت سر ائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر عاشق ظفر بھٹی نے کہا کہ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی ایک منظم اورمتحرک پارٹی ہے سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین رانا فراز نون و پارٹی اعلٰی قیادت کی سرائیکی عوام کے لیے عملی جدوجہد اور پارٹی کے منشور کومدنظررکھتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، رانا فراز نون نے اُن کے عزم کو سراہتے ہوئے اُن کا خیر مقدم کیا اور اُن کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبہ سرائیکستان کا کواردینیٹر نامزد کرتے ہوئے سرائیکی اجرک پہنائی اور نوٹیفیکشن جاری کیا، اس موقع پر قومی انقلابی پارٹی کے ارشاد احمد لغاری،،عاشق حسین جتوئی، محمد کامران ظفر بھٹی  اور ایس ،ڈپٹی کےسیکر ٹری جنرل آصف خان ،اقبال مستوئی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین