• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: بچی کا زیادتی کے بعد قتل، لواحقین کا تفتیش پر اظہارِ تحفظات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرگودھا میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ منتہا زہرہ کے لواحقین نے تفتیش پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

مقتولہ کے اہلِ خانہ نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے تیسری منزل سے بچی کی لاش ملی ہے، واقعے کے وقت دکان میں 5 افراد تھے، تمام سے تفتیش کی جائے۔

واضح رہے کہ 7 سال کی بچی کریانہ  کی دکان پر سامان خریدنے گئی تھی، جس کے بعد بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، گزشتہ روز مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید