• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ ہیں: صدرِ پاکستان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں۔

صدرِ پاکستان نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عوام اس سانحے کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں، مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام بالخصوص متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، اس مشکل اور کٹھن وقت میں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ابتدائی رپورٹ اچھی نہیں، بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے امریکی اداروں کو فوری مدد کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ 2 طاقت ور زلزلوں سے وینزویلا میں شدید تباہی ہوئی ہے جس میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلے سے 32 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید