بہاولنگر میں تھانا فورٹ عباس کی حدود میں سسرالیوں نے بہو کا گلا دبا کر قتل کردیا، پولیس نے دیور کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانا فورٹ عباس کے علاقے چک 269 ایچ آر میں دو کم سن بچوں کی ماں کو سسرالیوں نے قتل کردیا، قتل کو چھپانے کے لئے بہو کے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کا رنگ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے اس سے تین سال پہلےپسند کی شادی کی تھی مگر خاتون کے سسرالی اسے سخت ناپسند کرتے تھے، مقتولہ کا تعلق کراچی سے تھا اور اسکا شوہر کراچی میں ہی کام کرتا ہے۔
قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں دیور، ساس اور نند کے خلاف درج کرکے دیور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساس اور نند فرار ہیں۔