جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اصل مسئلہ آرٹیکل 62، 63 نہیں بلکہ نیب ہے، نیب بھی ڈکٹیٹر نے بنایا ہے،آرٹیکل 62،63سے زیادہ نیب تباہ کن ثابت ہوگا ۔
مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ آرٹیکل 63،62 کی تنسیخ نہیں بلکہ تشریح کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام نے ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اتحادیوں کو نہیں چھوڑ سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پیچھا کرنے کی دھمکی سے ہی نیت واضح ہوگئی ہے، گیدڑ بھبکیاں نہ دی جائیں ہمیشہ مردانہ وار مقابلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ تمہاری دھمکیاں جائیں بھاڑ میں، سیاسی مؤقف پر دھمکیاں دیتے ہو ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پہلے ایک دوسرے کو چور کہنے کا معاملہ طے کر لیں،آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی تنسیخ نہیں بلکہ تشریح کی ضرورت ہے۔