اسلام آباد (ایوب ناصر‘ خصوصی نامہ نگار) پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید احمد سے 22لاکھ روپے قرضے کی وصولی کے لئے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور احمد اعوان پیر کو پھر پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گیا مگر پولیس نے اُسے شیخ رشید تک پہنچنے سے قبل ہی پارلیمنٹ ہائوس کے احاطہ سے باہر نکال دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملک نور احمد اعوان پارکنگ ایریا کے راستے کسی گاڑی میں بیٹھ کر پارلیمنٹ ہائوس کے احاطہ میں داخل ہوا وہ آج پھر گیٹ نمبر ایک پر وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی ’’عزت افزائی‘‘ کا خواہاں تھا مگر موقع نہیں مل سکا۔