کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ڈنر کیلئے مقامی ہوٹل پہنچے تھے جہاں ان کی اچانک ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے اسے اتفاقیہ ملاقات قرار دیا اور کہا کہ دونوں رہنمائوں نے کافی دیر تک مختلف امور پر گپ شپ کی۔