اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکرسردار ایاز صادق نے مسلم لیگ(ن) کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف شیخ رشیدکار ریفرنس مسترد کردیا، شیخ رشیدا نے شاہد عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےبعد ان کے خلاف ریفرنس پیش کیا، سپیکرنے شیخ رشید کے اعترا ضا ت مستردکردئیے، شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہاکہ شیخ رشید کےاعتراضات میں کوئی جان نہیں تھی، شیخ رشید مجھے اور میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں، ہم ایک ہی شہر میں رہتے ہیں، شیخ رشید میرے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا شوق پورا کرلیں، انہوںنے کہا کہ تمام اتحا دیو ں سے رابطے میں ہیں اور آج کا میا بی ہوگی، بعد میں شیخ رشید نے شاہدخاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرایا۔