• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر حادثہ ،راولپنڈی پولیس کااے ایس آئی جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹروے پرٹریفک کے حادثہ میں راولپنڈی پولیس کاایک اے ایس آئی جاں بحق ،دوتھانیداروں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز تنویر، ابرار گلزار، اپنے ایک ریٹائرڈاے ایس آئی دوست نذرعباس اور ایک دیگرشخص گل افضل کے ہمراہ کارنمبر ایل ای 6643 میں لاہورسے واپس راولپنڈی آرہے تھے سالٹ رینج کے ایریامیں پنڈدادن خان کے نزدیک ان کی گاڑی حادثے کاشکارہوگئی جس سے اے ایس آئی تنویرموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگرتین افرادزخمی ہوگئے زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال منتقل کردیاگیا جب کہ حادثہ مین جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی تنویرکی میت ان کے آبائی علاقہ جاتلی پہنچادی گئی ،ادھرتھانہ نیوٹاؤن میں ان کے ساتھیوں کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کی عمر28سال تھی اوروہ اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ منشیات برآمدگی کیس میں منشیات کے پارسل فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرانے کے لئے لاہورگئے تھے جہاں سے واپسی پران کی گاڑی حادثے کاشکارہوگئی ۔
تازہ ترین