وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے بغل گیر ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے شاہ محمود قریشی کی قمیص کھینچی، تاکہ ان سے گلے مل سکیں لیکن شاہ محمود بظاہر اسے محسوس کیے بغیر آگے بڑھ گئے۔
پھر آمنا سامنا ہونے پر بھی شاہ محمود نے نو منتخب وزیراعظم کو مبارکباد دینا تو درکنار، ان سے ہاتھ تک نہ ملایا۔