اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی کے سینئررہنماشاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی 45 دن کے لیے نہیں،دس ماہ کیلئے وزیراعظم ہونگے۔ منگل کو پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگومیں بتایاکہ ایسا لگ رہاہے کہ شہبازشریف الیکشن نہ لڑیں۔
ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پرنظر ثانی کریں گے،ہوسکتاہے کہ شہبازشریف بطورمستقل وزیراعظم سامنے نہ آئیں۔ انھوں نے دعوی کیاکہ لگتاہے کہ خاقان عباسی صرف اپنی بقایامدت پوری کریں گے اور10 ماہ کیلیے ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔