• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی نا اہلی پر بھارت کو بہت زیادہ تکلیف ہے،پرویز مشرف

لندن ( آن لائن ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی پر بھارت کو بہت زیادہ تکلیف ہے کیونکہ جس طرح مودی پاکستان کے خلاف لگا رہتا ہے نواز شریف اس کو برداشت کرتا رہتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی اینکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سی پیک کی سب سے زیادہ تکلیف ہے اور پوری کوشش کر رہا ہے کہ یہ بند ہوجائے لیکن یہ بند نہیں ہوگا، چین کے سپر پاور ہونے پر بھی بھارت کو بہت تکلیف ہے۔چین ہمارا دوست ہے اور ہمیشہ رہے گا اور بھارت کو اس کی تکلیف رہے گی جو رہنی چاہیے۔

تازہ ترین