• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی حلف برداری، چوہدری نثار کا شامل نہ ہونے کا امکان

Chaudhry Nisar Is Unlikely To Join The Cabinet Today

وفاقی کابینہ آج شام حلف اٹھائے گی تاہم وزیرداخلہ سابق چوہدری نثار کےکابینہ میں حلف نہ اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

نئی وفاقی کابینہ کے لئےصدر مملکت ممنون حسین آج وزراء سے حلف لیں گے۔ زیادہ تر سابق وفاقی وزرا کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا مگر اب وہ کابینہ میں حلف لینے سے انکاری ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، اچھی بات ہے :آرمی چیف

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت وفاقی کابینہ کے لئے ناموں پر مشاورت شروع کردی تاہم کابینہ میں زیادہ تر سابق وزرا کو ہی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا شام ساڑھے 6 بجے حلف اٹھائیں گے جب کہ صدر مملکت ممنون حسین وزراء سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف پھر وزیراعظم ہونگے، شاہد خاقان

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں، ان کی جگہ کسی اور کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گذشتہ روز 221 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے تھے‘وہ ملک کے18ویں منتخب جبکہ مجموعی طور پر 28ویں وزیراعظم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بحران ٹل گیا ‘جمہوری عمل آگے بڑھناچاہئے ‘نویدقمر

پیپلز پارٹی کے امیدوار سید نوید قمر نے 47 ووٹ حاصل کئے‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ رشید احمد نے 33 جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ نے 4 ووٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین