عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان اسٹپنی وزیراعظم ہیں، ہوسکتا ہے45دن کے بعد بھی وہی وزیراعظم ہوں۔
شیخ رشید نے الزام لگایا کہ شاہد خاقان نے ایل این جی میں چونا لگا کر قطری معاہدہ ہی غائب کردیا ہے، ابھی تو بوئنگ 747طیاروں کے کمیشن سے ایئربلیو بنانے کا معاملہ بھی کھلے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست دم توڑ رہی ہے، یہ شہباز شریف کو بھی ڈبوئیں گے ،اسپیکرنے 200 لوگوں کو بغیر پاس کے بلا کر پچھلے دروزے سے نکلنے کا کہا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی،اس موقع پر پولیس شیخ رشید کو ریسکیو کر کے لے گئی۔
شیخ رشید اسمبلی سے باہر آئے تو مسلم لیگ ن کارکنوں نے ان کے خلاف اور نوز شریف کے حق میں نعرے بازی کی، کارکن وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگاتے رہے۔
پولیس اہلکار شیخ رشید کو بچا کر لے گئے، شیخ رشید پولیس کے سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں میڈیا سے گفتگو کیے بغیر بھاگتے ہوئے روانہ ہو گئے۔