قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
قائد حزب اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ حقیقت جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔
خیبر پختونخوا کے سابق وزیر ضیاءاللہ آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان پرویز خٹک کی کرپشن کی شکایات پر خاموش ہیں۔
ضیا آفریدینے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرویز خٹک کی کرپشن کی شکایات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، جو کچھ پہلے کہا تھا سب سچ ثابت ہورہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات نہ ہوئی تو سمجھیں گے ملک سے انصاف کا جنازہ نکل گيا، عمران خان کے بلیک بیری کا معائنہ ہونا چاہیے۔