اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ہرطرح سے تحفظ دینے کی کوشش کی لیکن وہ خود خبر بننا اور بنانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے گزشتہ روز استدعا کی تھی کہ وہ اسپیکر لفٹ اور پارکنگ استعمال کریں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے سیکیورٹی عملے کو خصوصی ہدایات دیں اور شیخ رشید کو سیکیورٹی حصار بھی فراہم کیا۔
ایاز صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی اسٹاف نے خود دھکے کھائے لیکن شیخ رشید کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا۔