• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیاسی رہنما برداشت کی سیاست اپنائیں، چوہدری پرویز اشرف

برمنگھم( ابرارمغل) آزاد کشمیر کے سابق وزیر وپی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز اشرف اور پی پی پی برطانیہ کے سابق مرکزی صدر سید حسن بخاری نے پی پی پی برطانیہ کے سینئر رہنما حاجی محمد بشیر آرائیں کی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور گالی کی سیاست سے پاکستان کا عالمی سطح پر ملک کا وقار گررہا ہے۔

سیاسی قائدین اورحلقوں کو مفاہمت اور برداشت کو اپنانا ہوگا، پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لئے پی پی پی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے مظلوم ومحکوم کشمیریوں سے عملی طوپر اظہار یکجہتی کیاجائے مگر پاکستان کے موجودہ کشیدہ حالات میں کشمیری عوام کے لئے آواز بلند ہونا مشکل لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور ہمیشہ اپنا کردار ادا کرکے پاکستان کی خوشحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے راہیں ہموار کی جائیں گی۔ استقبالیہ تقریب میں پی پی پی برطانیہ کے صدارتی امیدوار راجہ امجد خان، والسال سے سابق کونسلر حاجی منیر حسین، سابق مشیر حکومت چوہدری منظور حسین، راجہ خالد ، سید صغیر حسین شاہ ، لالہ چوہدری اقبال رٹوی ، وقار کیانی، چوہدری ناصر خان سمیت مختلف پارٹی رہنمائوں ، کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان وآزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی جب کہ اتفاق کیا گیا کہ برطانیہ میں بھٹو ازم کے فروغ اور تقویت کے لئے فعال اور منظم تنظیم سازی کے عمل کو فوری طورپر مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین