• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسکٹ بال میچ کیلیے ٹیموں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الفطر ایس ایس بی کپ باسکٹ بال فیسٹیول میچ جمعہ کو چھ بجے شام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائے گا ۔ میچ آرگنا ئزر غلام محمد خان کے مطابق دونوں ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے منورعباسی الیون میں سعد علی ( کپتان)، شارق سلیمان ، نوفل علی، معذزیبری، سید فیضان، معید عامر، حارث خان، حماد سہیل، فیضان یوسف، حارث جونیئر، اور سفیان علی شامل ہیں۔ کاسموپولیٹن کلب میں ضیا الرحمن (کپتان)، احمد علی ، عبیدحافظ، اسد حفیظ، عزیز عرفان، محمد احسان، حسن علی، محمد رافع، انس رفیق، ایم مجتبی، نذیر، حسن سلیم، حمزہ عامر، عبدالباسط، مظہر علی شامل ہیں ۔

تازہ ترین