• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کو وزیر اعظم کے کیس پر نگراں بنانا غیرآئینی ہے،جاوید ہاشمی

Todays Print

ملتان (نیوز ایجنسیز/نمائندہ جنگ)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کو وزیراعظم کے کیس پر نگران بنا کر غیر آئینی اقدام کیا گیا ہے، اس سے بہتر ہے سپریم کورٹ کو تالا لگا دیا جائے۔یہ کام جو کررہے ہیں کسی صورت بھی آئین کو قبول نہیں ہے۔ ہم جوڈیشل مارشل لاءکے ذریعے آئین کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

سپریم کورٹ کو مزید تباہ کرکے آئین کی بیخ کنی کی جارہی ہے، ایسا ہوگیا تو ملک بچے گا نہ ہی آئین بچ سکے گا۔ ایک دو افراد کو سزا دینے کے لئے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دینگے۔ جھوٹے الزامات لگانے پرعمران خان مجھ سے اور قوم سے معافی مانگیں، عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا اور انہیں عدالت لیکر جاؤں گا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کو وزیراعظم کے کیس پر نگران بنا کر غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ججز سے کہہ رہا ہوں ان کے ذریعے آئین کی توہین نہیں ہونی چاہئے۔ اگر میری اس پریس کانفرنس کو توہین عدالت سمجھ رہے ہیں تو مجھ پر توہین عدالت لگائیں۔

تازہ ترین