• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کو ہر طرح تحفظ دینے کی کوشش کی مگر وہ خود خبر بننا چاہتاہے،ایازصادق

 اسلام آباد (آئی ا ین پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیخ رشید خود خبر بننا اور بنانا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی کے سکیورٹی عملے کو شیخ رشید کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی تھیں جس نے شیخ رشید کو سکیورٹی حصار بھی فراہم کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے خود دھکے کھائے لیکن شیخ رشید کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا، انتخابی اصلاحات بل قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پیش ہوجائیگا، الیکشن بل منظور ہوگا تو الیکشن کمیشن بھی اپنا کام شروع کردیگا، ایوان کی کارروائی کی فوٹیج بنانے پر پابندی ہے، میڈیا کو آخری وارننگ جاری کررہا ہوں جسکے بعد پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی لگا دینگے۔ بدھ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ شیخ رشید کو ہر طرح سے تحفظ دینے کی کوشش کی مگر شیخ رشید خود خبر بننا اور بنانا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین