• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے مرکز میں آنے سے پنجاب میں پارٹی گرفت کمزور ہونے کا خدشہ، چوہدری نثار کی ناراضی کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹ

  اسلام آباد (پرویز شوکت ،ایوب ناصر) ذمہ دار ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دینے میں چوہدری نثار کی ناراضگی رکاوٹ بن گئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار کے حلف نہ اٹھانے کی صورت میں وزارت داخلہ کیلئےعبدالقادربلوچ، ناصر جنجوعہ اور سعد رفیق کے درمیان مقابلہ ہے ۔ اگر قادر بلوچ اور ناصر جنجوعہ میں سے کسی کو وزارت داخلہ نہیں ملتی  تو دونوں میں سے ایک کو وزیر دفاع کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے، ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں کچھ نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے ۔

جن میں خسرو بختیار ، اویس لغاری ، رانا محمد افضل اور کچھ دیگر ایم این ایز اور سینیٹرز کے نام  زیر غور ہیں،معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار نے  کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کی ہے تاہم نوا ز شریف نے نومنتخب وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کہ وہ چوہدری نثار  سے ملکر انہیں وزیر خارجہ نامزد کرنے کی کوشش کریں، ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے این اے 120 ضمنی انتخابات میں اترنے کی فیصلے کی مخالفت تو نہیں کی گئی تاہم یہ کہا گیا کہ شہباز شریف کے مرکز میں آنے سے پنجاب میں پارٹی کی گرفت کمزور ہونے کا اندیشہ ہے، ہم اس اجلاس کے دوران کسی بھی رکن نے شہباز شریف کے ضمنی انتخابا ت میں اترنے کے فیصلے کی مخالفت نہیں کی اور یہ کہا گیا کہ اس سلسلے میں بھی کاغذات نامزدگی تک مشاورت کا عمل جاری رہے گا،مشاورت کے دوران چو ہدری نثارسمیت سابقہ کابینہ کے تمام ارکان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، بیشتر سابق وفاقی وزرا نے اپنے پہلے منصب پر دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین