کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے رہنما حاجی اکبر خان نے جی ایم نادرا اور دیگر اعلیٰ حکام سے چمن نادرا آفس میں تعصب پر مبنی رویہ رکھنے والے عملے کی تبدیلی اورخودساختہ شرائط کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کیونکہ عملہ عوام کو بے جا زحمت دیکر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرتا ہے معمولی پوچھ گچھ پر عملہ کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے دوسری طرف دفتر میں غیرمتعلقہ ایجنٹس بھی سادہ عوام سے مبینہ پیسے بٹورکر آسان شناختی کارڈ کی تیاریوں کا جھانسہ دینے میںمصروف ہیں بعض اوقات تیار شدہ شناختی کارڈ کیلئے بھی عوام کو بار بار دفتر کےچکر لگاناپڑتے ہیں جس کی وجہ سے عوام سخت احتجاج پر مجبور ہیں بیان میں جی ایم نادرا سے ایک بار پھر مطالبہ کیاگیا ہے کہ دفتر میں عملے کی غیرضروری شرائط کاخاتمہ اوران کی افسر شاہی کا نوٹس لیاجائےبصورت دیگر دفتر کے عملے کا ناروا فیصلوں کےخلاف کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کرکے احتجاجی تحریک شروع کریں گے کیونکہ پارٹی عوام کی تکالیف اور بے جاتنگ کرنے پر خاموش نہیں رہے گی۔