• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ والے لوٹ مار کرکے بھاگ جائیں گے،شیخ رشید

لاہور( نمائندہ جنگ،نامہ نگاران) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ والے لوٹ مار کرکے بھاگ جائیں گےحدیبیہ کیس کھل گیا تو دونوں بھائی اور ان کے بچے جیل میں ہوں گے ۔یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف وزیر اعلی رہے اور الیکشن بھی لڑے ، یہ بات کنفرم ہے کہ کم از کم چالیس ایم این ایز کے اقامے موجود ہیں جن کے خلاف ایسا ہی کیس بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کے قریب علی پور چٹھہ میں اپنے قریبی دوست طارق رسول کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں اسمبلی سے باہر نکلا تو دوہزار آدمی مجھ پر حملہ کرنے کیلئے جمع تھے ۔میں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بتا دیا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ دو ہزار افراد بغیر پاسوں کے اسمبلی میں پہنچ گئے جوکہ حالات خراب کرنے آئے تھے ۔ ۔ ایل این جی کا ریفرنس سپریم کورٹ لے کر جا رہا ہوں۔ حکومت ملک کو قطریوں کے ساتھ کمیشن میں چلانا چاہتی ہے ، ایسے نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا اقامہ نہیں نکلا، پورا اقامہ بینک نکلا ہے ذرا انتظار کریں۔ طاہر القادری نے واپسی کا فیصلہ کرکے اچھا کیا، ان سے ملاقات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جومیرے بارے میں یہ کہتے تھے کہ شیخ رشید اسمبلی میں نہین ہوگا، آج وہ خود اسمبلی میں نہیں ہیں اور میں اسمبلی میں موجود ہوں، یہ خدا کا قانون ہے ۔
تازہ ترین