• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 17اگست تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت 17اگست تک ملتوی کر دی۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے شیخ رشید کیخلاف یہ دعویٰ دائر کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا اور عوامی اجتماعات میں مجھے منشیات فروش کہتے ہوئے طرح طرح کے الزامات عائد کر کے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے اس دعویٰ کی سماعت شروع کی تو شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کا مقدمہ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت ہے جہاں سے اس بابت ریکارڈ حاصل کرنا ہے۔ ریکارڈ ملنے کے بعد جواب داخل کرائیں گے جس پر عدالت نے سماعت 17اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

تازہ ترین