لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف قابل مواخذہ لوگ موجود ہیں۔ کرپشن فری اسلامی و فلاحی مملکت بنانے تک جدو جہد جاری رہیگی،موجودہ وزیر اعظم اپنی توانائیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط اور نواز شریف کو فرشتہ ثابت کرنے پر ضائع کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر صرف کریں تو ان کیلئے زیادہ بہتر ہوگا۔
ملک کو کرپشن فری اسلامی و فلاحی مملکت بنانے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔جب تک قوم کا لوٹا گیا کھربوں روپیہ واپس نہیں لے لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں منصورہ میں جاری پ5روزہ تربیت گاہ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ لوٹی گئی قومی دولت واپس لانے کے اقدامات کرے ۔