راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (آج) جمعہ کو چک بیلی خان روڈ اور تحصیل اسپتال کا روات کے مقام پر افتتاح کریں گے جس کے بعد وہ یہاں پر جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ چک بیلی خان روڈ کی کشادگی اور کارپٹنگ کے منصوبے پر سوا دو ارب روپے خرچ ہوں گے۔