• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کاسرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کےلانگ مارچ میں شرکت کااعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین رانا فراز نون نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ،رانا فراز نون نے تحریک انصاف کے یوم تشکر کے موقع پر شاہ محمود کی جانب سے سرائیکی وسیب کی آواز اُٹھانے ، صوبہ سرائیکستان کی بھرپور حمایت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے شاہ محمود اور اُن کی پارٹی تحریک انصاف کو10ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ،جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اسی وسیب سے ہوں اور اس دھرتی کا بیٹا ہونے کے ناطے اپنے وسیب کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑ سکتا، اگر کسی موڑ پر مجھے وسیب یا اپنے منصب دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تومیں وسیب کو ترجیح دوں گا ، میں اور میری پارٹی کارکن 10ستمبرکو سرائیکستان عوامی اتحاد کے زیر اہتمام ہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے ،رانا فراز نون نے شاہ محمود کی جانب سے لانگ مارچ میں شمولیت کے اعلان کا خیر مقدم کیا اُور شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد سے ملتان واپسی پر عوامی اتحاد کے رہنمائوں سمیت باضابطہ ملاقات کا شیڈول بھی طے کیا۔
تازہ ترین