ملتان(سٹاف رپورٹر) آرپی او کا اردل روم جبکہ سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ، ریجنل پولیس آفیسرملتان سلطان اعظم تیموری نے 3 انسپکٹر ز،4 سب انسپکٹرز،3اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 2ہیڈ کانسٹیبلزاور 10کانسٹیبلز کی اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ کرپشن ثابت ہونے پر برطرف سب انسپکٹر کی اپیل مسترد جبکہ2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر محکمہ سے برطرف کر دئیے گئےاورغفلت کا مظاہرہ کرنے پر سینئر کلرک کو وارننگ دی۔