کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتون ایکشن کمیٹی ژوب شیرانی کے مرکزی صدر عبدالرحمان شیرانی اورپریس سیکرٹری نورالحق صافی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پشتون قومی تحریک کے قائد حق پرست رہنما رفیق پشتون ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور ضلع شیرانی کے مسائل بیان کئے وفد سے باتیں کرتے ہوئے رفیق پشتون نے کہاکہ اس جدید دور میں بھی حلقہ شیرانی کم ژوب زندگی کی تمام ضروریات سے محروم ہے جس کے ذمہ دار علاقے کے ایم پی اے اور وزیراعلیٰ ہیں موجودہ حکومت پشتون علاقوں کو پسماندہ رکھنا چاہتی ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ بلوچ علاقوں کے جعلی مردم شماری کے ذریعے جو پانچ ڈویژن بنائے گئے ہیں اسے ختم کیاجائے اور برابری کی بنیاد پر بلوچ اورپشتون علاقو ں کے آبادی کی بنیاد پر نئے ڈویژن بنائے جائیں۔