ٹھٹھہ(نامہ نگاران) 29برس سے فعال یونین کونسل گجو کا واحد گرلز پرائمری اسکول بند کر دیا گیا ہے جس سے اسکول میں زیر تعلیم 67طالبات کا مستقل داؤ پر لگ گیا ہے۔
دریں اثنا بلڑی شاہ کریم میں واقع آبادگارشہر میں گورنمنٹ ہائی اسکول کو مرمتی کام کے نام پر بند کر دیا گیا ہے اس صورتحال میں سیکڑوں کی تعداد میں طلباء کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔