• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا ہے ایسے افراد سے بھی جان چھوٹے جن کی نظر میں قوم کو لوٹنا جرم نہیں‘ مراد سعید

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی نظر میں مجرم وہ ہے جو اکیلا قوم کو لوٹے اور کسی اور کو حصہ نہ دے۔ اللہ سے دعا ہے کہ کرپشن کے ساتھ ساتھ قوم کو ایسے افراد سے بھی جان چھڑا دے جن کی نظر میں قوم کو لوٹنا کوئی جرم نہیں۔ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ قوم فضل الرحمان کی سیاست اور سازشوں سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ مولانا بین الاقوامی حالات پر لیکچرز اس وقت دیں جب کشمیر کاز کیلئے وہ بین الاقوامی سطح پر کوئی معرکہ سرانجام دیں۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہر حکومت میں شامل ہونا اور اپنا حصہ وصول کرنا وہ اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے پرویز مشرف‘ آصف زرداری اور نواز شریف سمیت ہر حکمران کا ساتھ دیکر اپنا حصہ وصول کیا لیکن بہت جلد اُنکی بیروزگاری کے دن بھی شروع ہونیوالے ہیں۔
تازہ ترین