• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف سے عہدہ لیا جا سکتا ہے، مگر قیادت نہیں، چوہدری نثار

Designation Can Be Snatched From Nawaz Sharif Not Leadership Chaudhry Nisar

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے عہدہ لیا جاسکتا ہے، مگر قیادت نہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، پارٹی نواز شریف کی قیادت میں ہی مضبوط ہوگی۔

چوہدری نثار نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے لیڈر کی خوشامد نہیں کرتے بلکہ اس کے سامنے سچ بات کہتے ہیں، اصل بات ہی یہ ہے کہ لیڈر کے سامنے سچ بات کی جائے، خوشامد نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں وضاحت کروں گا کہ کابینہ میں کیوں شامل نہیں ہوا، سیاست میں عزت بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔

چوہدری نثار نے جلسے میں گو عمران گو کے نعرے لگانے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف گو گو کے نعرے نہ لگائیں، بلکہ پارٹی کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستان میں سیاست بہت مشکل ہوچکی ہے، یہاں سیاست میں گالم گلوچ ہے، حلال اور حرام میں تمیز ختم ہوگئی ہے۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ملک خطرات میں گھرا ہوا ہے، لیکن گالم گلوچ کی سیاست ہو رہی ہے، عزت عہدوں میں نہیں، خوش قسمت ہوں کہ عوام کی فوج ظفرموج میرے پیچھے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کوپتا نہیں چل رہا کہ سچ کون بول رہا ہے اور جھوٹ کون بول رہا ہے۔

تازہ ترین