کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام دو روزہ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ ہفتے سے شروع ہوگا۔ افتتاح صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر شام 5 بجے کرینگے۔ ٹورنامنٹ میں لاڑکانہ،سکھر،بے نظیر آباد ، میرپور خاص ، حیدر آباد اور کراچی کی ٹیمیں شرکت کریںگی۔ جیتنے والے کھلاڑی کے لئے محکمہ کھیل کی جانب سے پہلا انعام 5 ہزار، دوسرا تین ہزار، تیسرا دو ہزار روپے دیئے جائیں گے۔