اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پارلیمنٹ سے انتخاب کے دوران نامزدگی شیخ رشید احمد پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے حملے کے بعد پارلیمنٹ میں سکیورٹی بڑھا دی گئی، داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کے انتظامات کئے گئے تھے ، حفاظتی انتظامات کے پیش نظر حکومت اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے علاوہ صحافیوں کی بھی سخت چیکنگ کی گئی جبکہ پارلیمنٹ میں سینئر بیوروکریٹ اور ملازمین کی چیکنگ جامع تلاشی کے علاوہ ان کے سکیورٹی پاسز کو بھی چیک کیا گیا۔ اس موقع پر واک تھرو گیٹ پر پولیس اہلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔ داخلی اور خارجی گیٹوں پر پولیس کی بڑی تعداد میں اضافی اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔