اسلام آباد(خبرایجنسی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کی جانب سے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ہونے والے دورہ لاہور سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہدری نثار سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ملاقات کی تھی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چوہدری نثار کو کابینہ میں شامل کرنے میں ناکام رہے تھے۔