• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ عناصر کی بیخ کنی سے جمہوریت مضبوط ہوگی ، شاہ محمود قریشی

Depending On The Fact Of The Corrupt Elements Democracy Will Be Strong Shah Mehmood Qureshi

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کی بیخ کنی سے جمہوریت مضبوط ہوگی،مارے حکمرانوں کی توجہ جن چیزوں پر ہونی چاہیے ان پر نہیں ہے، حکمران غیر متعلقہ معاملات کو ہوا دے رہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ 45 دن کا وزیراعظم 47 رکنی کابینہ نہیں بناتا، میری پیش گوئی تھی کہ شاہد خاقان 10 مہینے وزیراعظم رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2 اداروں پرتنقید نہیں کی جاسکتی اور جو یہ کررہے ہیں انہیں نظرثانی کرنی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور احتساب کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے، کرپٹ عناصر کی بیخ کنی سے جمہوریت مضبوط ہوگی، ملک میں ہرسیاسی جماعت نے جمہوریت کا ساتھ دیا،(ن) لیگ نے اپنی ہی جماعت کے لوگوں کو دھوکا دیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ چوہدری سرور این اے 120 سے امیدوار نہیں تھے، وہ 2018 میں این اے 118 سے انتخاب لڑیں گے۔

تازہ ترین