اسلام آباد، راولپنڈی، مری( نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چوہدری نثار علی خان، مولانافضل الرحمٰن ،میرحاصل بزنجواور محموداچکزئی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور نوازشریف کی لاہورروانگی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے نوازشریف کی سیاسی بصیرت کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ آپ جی ٹی روڈ سے جائیں یاموٹروے سے لاہورجائیں۔ہم آپ کے ساتھ ہیں۔تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے نواز شریف کی بذریعہ سڑک لاہور روانگی کیلئے نیک خواہشات کااظہاربھی کیا۔
مولانافضل الرحمن نے کہاکہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقعہ پرنوازشریف نے جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اتحادی جماعتوں کی حمایت کوبھرپوراندازمیں سراہا۔سابق وزیر اعظم سے وزیر داخلہ احسن اقبال اورمسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے بھی الگ الگ ملاقات کی وزیراعظم عباسی نے میاں نواز شریف کو کابینہ کی تشکیل اورترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ چوہدری نثار علی خان اور امیر مقام نے مسلم لیگ(ن) کے قائد سے تنظیمی امور پر بات چیت کی، گوجرخان سے سابق ایم این اے چوہدری ریاض راولپنڈی اسلام آباد کے لیگی رہنمائوں شکیل اعوان اور انجم عقیل خان بھی پنجاب ہائوس میں میاں نواز شریف سے ملے دیگر مقامی رہنمائوں نےبھی نواز شریف سے پنجاب ہائوس میں ملاقات کی۔
نامہ نگار خصوصی کے مطابق نواز شریف سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے دوران امیر مقام بھی موجود تھے۔مصدقہ ذرائع کے مطابق اس مشترکہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم مشاورت ہوئی اور بعض اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
صباح نیوز کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ جو کچھ اس وقت چل رہا ہے یہ پاکستان کے لیے بہتر نہیں ،جس طرح سے یہ کام ہوا ہے میں اس پر ابھی تک خاموش ہوں ، میں ہمیشہ خاموش نہیں رہوں گا آہستہ آہستہ لوگ خود سمجھ جائیں گے، ہمیں 1971 ء کے سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہیے تھا لیکن ہم نے نہیں سیکھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی پر یقین ضرور رکھتا ہوں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے اس پر وہ سوائے اس کے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک کی ترقی کا راستہ سامنے نظر آ رہا ہے کہ رک رہا ہے ،مر ی سے نما ئند ہ جنگ کے مطابق نو ا ز شر یف چھا نگلہ گلی سے اسلا م ا با د کے لیے ر و ا نہ ہو ئے تو بڑ ی تعد ا میں لو گ ا ن کے ا ستقبا ل کے لیے سڑ کو ں پر آ گئے ، مر ی کلڈ نہ پہنچنے پر مسلم لیگی کارکنوں نے سا بقہ و ز یر ا عظم کی گا ڑ ی ر و ک لی ا و ر ا ن کے حق میں ز بر د ست نعر ے با ز ی جس پر میا ں نو ا ز شر یف نے گاڑ ی کے ا ند ر سے ہی ہا تھ ہلا کر ا ن کے نعر و ں کا جو ا ب د یا ۔
آئی این پی کے مطابق سابق وزیر اعظم کا بذریعہ سڑک مری سے اسلام آباد آتے ہوئے جھیکا گلی ، بہارہ کہو اور دیگر مقامات پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے اپنے قائد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نواز شریف زندہ باد ، دیکھو دیکھو کون آیا شیر شیر آیا ،،دلوں کی دھڑکن نواز شریف کے نعرے لگائے،۔کارکنوں کی بڑی تعداد ارد گرد مکانوں کی چھتوں پر بھی موجود تھی،کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر نواز شریف گاڑی سے باہر نکل آئے اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ نواز شریف کی گاڑی ان کے بیٹے حسین نواز چلا رہے تھے۔
کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے ، نوازشریف کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھارکھے تھے،پنجاب ہاؤس پہنچنے پر پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، وزرائے مملکت مریم اورنگزیب، دانیال عزیز اور طلال چوہدری ، ٗ سینیٹر آصف کرمانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف کا استقبال کیا۔