• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے پاناما لیکس فیصلے اور جے آئی ٹی رپورٹ کی نقول فراہم کردیں

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر انہیں پانامہ لیکس کے فیصلے اور جے آئی ٹی رپورٹ کی تصدیق شدہ نقول فراہم کردی ہیں، ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی انہیں 20اپریل، 28جولائی فیصلوں اور 10جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ کی نقول خصوصی طور پر وہ حصہ جس میں ان پر الزامات لگائے گئے ہیں کی تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکیں ،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے فیصلے میں اسحاق ڈار پر نیب میں دو ریفرنسز دائر کرنے کی ہدایت کی تھی ایک آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور ان کی منی ٹریل پیش نہ کرنے پر دوسرے حدیبیہ پیپرز ملز کی نظر ثانی اپیل میں نوازشریف ودیگر کے اثاثوں کے حوالے سے شریک ملزم قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین