• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال حویلی پر حملہ ہوا نہ پتھرائو، بڑی اور منظم ریلی شیخ رشید کو ہضم نہیں ہوئی سابق ڈپٹی مئیر ملک سلطان محمود

راولپنڈی (پ ر) سابق ڈپٹی میئر و چیئرمین یونین کونسل نمبر45 ملک سلطان محمودنے اپنے اخباری بیان میں شیخ رشید احمد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 45 سے میری قیادت میں نکلنے والی ریلی شاندار اور منظم تھی کسی بھی کارکن نے لال حویلی پر حملہ کیا نہ ہی کوئی پتھرائو ہوا، نہ ہی گالم گلوچ ہوئی شیخ رشید احمد کو اتنی بڑی ریلی ہضم نہ ہوئی کیونکہ انہوں نے بوہڑ بازار کو مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے نو گو ایریا بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کیلئے آئندہ بھی ریلیوں کا انعقاد کرینگے ، شیخ رشید احمد کی طرف سے کارکنان کو غنڈہ کہنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے آج ( اتوار) سہ پہر چار بجے پریس کلب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر کے الزامات کا تفصیل سے جواب دینے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین