وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومتیں بنانا اور گرانا میرا کام رہا ہے، میری حکومت کو کون گرا سکتا ہے؟ ۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ ہماری اکثریت مخالفین کی سوچ سے بھی زیادہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں نہ صرف صوبے میں بلکہ پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ مجھے جوڑ توڑ کا ماہر سمجھتے ہیں ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ حکومتیں گرانا اور بنانا میرا کام رہا ہے ، میری حکومت کو کون گراسکتا ہے؟ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سربراہی میں ہم اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔