عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ، نواز شریف اور ان کا خاندان جیل جارہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام’’ جیوپاکستان ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جتنے وکیل پیش ہوئے وہ میرے دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سو فیصد اپوزیشن عمران خان اور شیخ رشید کو مانتاہوں جبکہ پیپلز پارٹی کو صرف40 سے 45فیصدتک اپوزیشن مانتاہوں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پرویز مشرف میرے رابطے میں نہیں ،جو کر رہے ہیں وہ ان کا مسئلہ ہے۔