عمران خان پر متعدد الزامات عائد کرکے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والی عائشہ گلالئی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا اعتراض ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسترد کردیا۔
شیریں مزاری نے عائشہ گلالئی کی ایوان میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔
شیریں مزاری نے کہا تھا کہ ان کی ایک رکن کہتی ہیں کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، عائشہ گلالئی کو اجنبی قرار دیا جائے۔
شریں مزاری کا اعتراض سننے کے بعد عائشہ گلالئی بھی اپنی نشست پر کھڑی ہوگئیں۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے شیریں مزاری کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا نکتہ اعتراض نہیں بنتا، آپ آرٹیکل 63 اے پڑھ لیں پھر بات کریں۔