اسلام آباد (نمائندہ جنگ؍جنگ نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ جیونیوز کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے خط بھیجا گیا ہے جس میں انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ اٖفغان صدر اشرف غنی نے گز شتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کیااور وزارت عظمےٰ کا منصب سنبھالنے پر مبا رکباد دی۔ افغان صدر نے اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے پاکستان میں جمہور یت کیلئے خوش آئند قرار د یا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان نے افغان صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی دو نوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے۔ ہم خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کیلئے افغا نستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔